امریکی وزير خارجہ  اور پاکستانی وزیر اعظم کی ٹیلیفون پر گفتگو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں نومنتخب وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے عمران خان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں اور افغان امن مذاکرات کے موضوع پر بھی بات چیت کی۔

ہیدر نورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعمیری تعلقات کے لیے نئی حکومت کے ساتھ  مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، مائیک پمپئو نے تمام دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے پاکستان کی اہمیت کا ذکر کیا اور افغانستان میں امن عمل میں پاکستانی کردار پر بھی بات کی۔

News Code 1883333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =