امریکی وزیر خارجہ کا میانمار میں قید دو صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے میانمار کی حکومت سے رائٹرز سے وابستہ قید دو صحافیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے میانمار کی حکومت سے  رائٹرز سے وابستہ قید دو صحافیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے سنگاپور میں جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم " آسیان " کے اجلاس کے دوران میانمار کے وزیر خارجہ ’کیا تن‘ سے خصوصی ملاقات کی، جس میں انہوں نے میانمار میں قید بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘کے لیے کام کرنے والے دو صحافیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

امریکی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مائیک پمپئو نے میانمار کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں صحافیوں کی گرفتاری اور 14 سال قید کی سزا پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو آزادی اظہار رائے کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

News Code 1882792

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =