پاکستانی وزیراعظم کی ہندوستانی ریاست کیرالہ کے متاثرین کو امداد کی پیشکش

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستانی ریاست کیرالہ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں متاثرین کے لیےمدد کی پیشکش کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستانی  ریاست کیرالہ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں  متاثرین کے لیےمدد کی پیشکش کردی ہے۔  پاکستانی وزير اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کیرالہ میں سیلاب متاثرین کو جس قسم کی بھی انسانی مدد کی ضرورت ہو ہم مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے پاکستانی عوام کی جانب سے کیرالہ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باعث متاثرہ افراد ہمدردی کا اظہاربھی کیا ہے ۔

News Code 1883332

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =