فرانس میں چاقو بردار شخص نے ماں اور بہن کو قتل کردیا

فرانس میں ماں اور بہن کو قتل اور ایک شخص کو شدید زخمی کرنے والے چاقو بردار شخص کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں ماں اور بہن کو قتل اور ایک شخص کو شدید زخمی کرنے والے چاقو بردار شخص کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمال وسطی فرانس کے علاقے ٹریپس میں چاقو بردار شخص نے دو افراد کو قتل اور ایک کو شدید زخمی کر دیا۔ہلاک ہونے والوں میں ملزم کی ماں اور بہن شامل ہیں جب کہ زخمی شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ، پولیس نے حملہ آور شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ فرانسیسی پولیس چیف کے مطابق چاقو بردار شخص خود کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکارکرتے ہوئے ایک گھر میں گھس گیا تھا۔ پولیس نے مزید لوگوں کو چاقو بردار شخص کے حملے سے بچانے کے لیے ملزم کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ فرانس کے وزرات داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ خاندانی چپقلش کا نتیجہ ہے جب کہ ملزم ایک نفسیاتی مریض ہے جو اس سےقبل بھی اپنے اہل خانہ پر تشدد  میں ملوث رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کی بیماری سے متعلق پڑوسیوں نے بھی پولیس کو مطلع کیا ہے، وہ دہشت گردانہ  خیالات رکھتا تھا اور دہشت گرد تنظیموں کا ہمدرد تھا۔

News Code 1883330

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =