برطانوی خاتون بحری جہاز سے سمندر میں گر جانے کے دس گھنٹے بعد بھی زندہ بچ گئی

ایک برطانوی خاتون ایک تعطیلاتی بحری جہاز سے سمندر میں گر جانے کے دس گھنٹے بعد بھی زندہ بچ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک برطانوی خاتون ایک تعطیلاتی بحری جہاز سے سمندر میں گر جانے کے دس گھنٹے بعد بھی زندہ بچ گئی۔ اس خاتون کے مطابق جب موت بہت قریب تھی، گانا گانے اور یوگا کی وجہ سے جسمانی فٹنس نے اسے بحیرہ آڈریا کے پانیوں میں زندہ رکھا۔

اطلاعات کے مطابق اپنے زندہ بچا لیے جانے کے بعد اس برطانوی خاتون سیاح نے بتایا کہ وہ بحیرہ آڈریا میں ایک کروز شپ پر تفریحی سفر پر تھی کہ اچانک جہاز کے عشرے سے نیچے سمندر میں گر گئی۔اس نے بتایا کہ اس کی زندگی بچانے میں یوگا کی وجہ سے اس کی جسمانی فٹنس اور گانا گاتے رہنے نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اس خاتون کو کھلے سمندر سے یورپی ملک کروشیا کی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے بچایا اور اسے کوئی چوٹ نہیں آئی تھی۔

News Code 1883269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =