یمنی فورسز کا سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر میزائل سے حملہ

یمنی فورسز نے نجران کے علاقہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں متعدد کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے نجران کے علاقہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بدر 1 میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے  متعدد کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز کے میزائل نے اپنے ہدف کو بالکل ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فورسز اور قبائل سعودی عرب کی سرپستی میں دس ممالک کی جارحیت اور بربریت کا مقابلہ کررہے ہیں ۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو امیرکہ اور اسرائيل کی حمایت بھی حاصل ہے۔

News Code 1883231

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =