مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر کو یقین دلایا ہے کہ وہ امریکی دباؤ میں ترک صدر اور ترک عوام کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جناب اردوغان اور ترک عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میری اور میری قوم کی دعائیں انکے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں قوی یقین ہے کہ ترکی درپیش سنگین اقتصادی بحران سے بھی کامیابی سے نمٹ لے گا کیونکہ تاریخ شاہد ہے کہ ترکوں نے ہمیشہ مشکلات کو للکارا ہے اور ہر آزمائش میں سے سرخرو ہوکر نکلے ہیں۔
پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر کو یقین دلایا ہے کہ وہ امریکی دباؤ میں ترک صدر اور ترک عوام کے ساتھ ہیں۔
News ID 1883060
آپ کا تبصرہ