مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی 7 ریاستوں میں مون سون بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال ہے جس کے نتیجے میں 774 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق برسات کے موسم کے آغاز سے ہی موسلا دھار بارشوں نے 7 بھارتی ریاستوں کو جل تھل کر کے رکھ دیا ہے ۔ مسلسل بارشوں سے ڈیم میں پانی کی سطح بلند ترین حد سے تجاوز کرنے کے سبب ڈیم کے دروازے کھولنے پڑے جس سے ہلاکتوں اور مالی نقصان میں اضافہ ہوا۔ وزارت داخلہ کے شعبے نیشنل ایمرجنسی ریسپونس سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران کیرالہ میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جہاں 187 افراد لقمہ اجل بن گے جب کہ 171 افراد یوپی میں، 170 مشرقی بنگال، مہاراشٹرا میں 139، گجرات میں 52 اور آسام میں 45 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہندوستان کی 7 ریاستوں میں مون سون بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال ہے جس کے نتیجے میں 774 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1883033
آپ کا تبصرہ