12 اگست، 2018، 1:23 PM

کراچی کا آدھا شہر بجلی کی فراہمی سے محروم

کراچی کا آدھا شہر بجلی کی فراہمی سے محروم

پاکستان کے شہر کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی  معطل ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات  بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث لیاری، کیماڑی، رنچھوڑ لائن، گارڈن، سٹی ریلوے کالونی، جمشید روڈ، گرومندر، پٹیل پاڑہ، لسبیلہ، ناظم آباد، صدر، پی ای سی ایچ ایس، بزرٹہ لائن، طارق روڈ، بفرزون سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

گلستان جوہر بلاک 19 اور 20 ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال 13 ڈی، ڈیفنس فیز ٹو، کلفٹن بلاک فائیو میں بھی  بجلی کی فراہمی بند ہے جس کے باعث علاقہ مکین شدید پریشان ہیں۔ پی ای سی ایچ ایس بلاک4، جوہر بلاک 5، ‏8، 19، 20 اور ملیر کے مختلف علاقوں میں بھی گزشتہ رات سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ بجلی کی فراہمی بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ بیشتر علاقوں میں پانی کی سپلائی بھی بند ہے۔

News Code 1882996

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha