جاپان میں طوفانی بارشوں سے 88 افراد ہلاک / متعدد لاپتہ

جاپان کے مغرب میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلادھار بارش اور بھاری لینڈ سلائڈنگ کے واقعات میں اب تک کم از کم 88 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ 2000 افراد سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے مغرب  میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلادھار بارش اور بھاری لینڈ سلائڈنگ کے واقعات میں اب تک کم از کم 88  افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ 2000 افراد سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ بارشوں کے باعث 19 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے جبکہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے ۔ مغربی اور وسطی جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اموات اور لاپتہ افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئی ہیں، دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کےکام میں مصروف ہیں۔

News Code 1882929

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =