مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سعودی عرب میں انسانی حقوق پر تشویش کے اظہار پر معافی مانگنے کے سعودی عرب کے مطالبے کو رد کردیا ہے۔
مونٹریا ل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کینیڈاکے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے انسانی حقوق کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ کا سعودی عرب سے رابطہ قائم ہے، جس میں حالیہ تنازع پر تفصیلی بات ہوئی ہے ہم سعودی عرب سے سفارتی تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے اور تعلقات جاری رکھیں گے۔ ادھرعرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے کینیڈا میں زیر علاج سعودی شہریوں کے علاج پر پابندی لگاتے ہوئے اپنے شہریوں کو دوسرے ممالک کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ