پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کا انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری

پاکستان میں 2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں 2018  کے عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا ہے۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کا الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے جس میں پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے سمیت 7 جماعتیں شریک ہیں۔ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس میں راجا ظفرالحق، محمود خان اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری، مشاہداللہ خان، افرا سیاب خٹک سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جب کہ الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرین نے الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے لگائے۔

News Code 1882892

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =