انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں  7 شدت کا زلزلہ/ سونامی کی وارننگ جاری

انڈونیشیا میں سیاحت کے لیے مشہور بالی جزیرے میں 7شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں سیاحت کے لیے مشہور بالی جزیرے میں  7شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ انڈونیشین ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایجنسی نے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے امدادی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے کے حوالے سے مقامی افراد نے ٹوئٹر پر لکھا  کہ انہوں نے کچھ دیر قبل زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کیے اور ان جھٹکوں کا دورانیہ 15سیکنڈ سے زیادہ تھا۔

News Code 1882817

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =