شمالی کوریا کا جوہری میزائلوں کی تیاری کا سلسلہ جاری

اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور میزائل ٹیکنالوجی کو تاحال ترک نہیں کیا اس کا جوہری پروگرام ابھی تک جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور میزائل ٹیکنالوجی کو تاحال ترک نہیں کیا اس کا جوہری پروگرام ابھی تک جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ نے بھی شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خاتمے کے لیے کوششوں کو غیر سنجیدہ اور ناکافی قرار دے دیا۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے جاری رہنے سے متعلق اقوام متحدہ کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا جوہری پروگرام کو تلف کرنے سے متعلق غلط خبریں پھیلا رہا ہے۔ تحقیقی ٹیم کو جوہری پروگرام بند کرنے کے ایسے ثبوت نہیں ملے جو شمالی کوریا کے دعووں کی تائید کرتے ہوں۔

اس سے قبل امریکی خفیہ اداروں نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا نے امریکا سے کیے گئے معاہدے کے باوجود میزائل پروگرام کو جاری رکھا ہوا ہے اور اس حوالے سے شمالی کوریا کی اب تک کی کاوشیں درست سمت میں نہیں جس سے محسوس ہوتا ہے کہ شمالی کوریا معاہدے پر عمل درآمد سے گریز کر رہا ہے۔

News Code 1882796

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =