پاکستان میں آئل ٹینکر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ کوہاٹ میں لاچی کے قریب آئل ٹینکر اورمسافر بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ کوہاٹ میں لاچی کے قریب آئل ٹینکر اورمسافر بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔کوہاٹ کے علاقے لاچی کے قریب مسافروں سے بھری بس اور آئل ٹینکر کے درمیان خطرناک حادثہ پیش آگیا جس سے 50 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مسافر بس سوات سے کراچی آرہی تھی۔

امدادی اہلکاروں اور شہریوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ایل ایم ایچ اور کے ڈی اے اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اب تک 13 افراد ہلاک  ہوچکے ہیں۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 

News Code 1882791

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =