3 اگست، 2018، 11:59 AM

لاہور میں گذشتہ 7 ماہ میں 51ہزار 815جرائم رپورٹ ہوئے

لاہور میں گذشتہ 7 ماہ میں 51ہزار 815جرائم رپورٹ ہوئے

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہور میں رواں سال کے پہلے 7ماہ میں 51ہزار 815جرائم رپورٹ ہوئےہیں ان واقعات میں 3500 گاڑیاں چھین لی گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہور میں رواں سال کے پہلے 7ماہ میں 51ہزار 815جرائم رپورٹ ہوئےہیں ان واقعات میں 3500 گاڑیاں چھین لی گئیں۔ لاہور پولیس کے ریکارڈ کے مطابق جنوری سے جولائی تک مختلف نوعیت کے 51ہزار 815 جرائم رپورٹ ہوئے، 2018ءکے پہلے 7ماہ کے دوران 3ہزار 558 گاڑیاں چھین لی گئیں۔ رواں سال کے ان 7ماہ میں 244افراد قتل ہوئے، اقدام قتل کے 409، اغوا کے 5اور اجتماعی زیادتی کے دو واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردی کے 30اور ڈکیتی کے 22 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

News ID 1882755

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha