نریندر مودی کا عمران خان کو ٹیلیفون خوش آئند

پاکستان نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے تحریک اںصاف ( پی ٹی آئی ) کے سربراہ عمران خان کو ٹیلی فون کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے تحریک اںصاف ( پی ٹی آئی ) کے سربراہ عمران خان کو ٹیلی فون کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے سے دو طرفہ جامع مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا عمران خان کو ٹیلی فون کرنا خوش آئند ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح کیا کہ نو منتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے غیر ملکی سربراہان مملکت کو مدعو نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ 30 جولائی کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں نئے دور کے آغاز کے عزم کا اظہار کردیا۔

News Code 1882751

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =