28 جولائی، 2018، 7:28 PM

پاکستان میں شدید بارشوں سے 61 افراد ہلاک اور 112 زخمی

پاکستان میں شدید بارشوں سے 61 افراد ہلاک اور 112 زخمی

پاکستان بھر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران شدید بارشوں سے 61 افراد ہلاک اور 112 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران شدید بارشوں سے 61 افراد ہلاک اور 112 زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون کی حالیہ بارشوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں شدید بارشوں کے باعث 61 افراد جاں بحق اور 112 زخمی ہوئے۔

پنجاب میں 5 بچوں سمیت 29 افراد جاں بحق ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں 8 بچوں اور 3 خواتین سمیت 15 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ آزادکشمیر، قبائلی علاقہ جات میں 7، 7 اموات ہوئیں۔ بلوچستان میں 1 اور گلگت بلتستان میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی۔

مون سون کی بارشوں کے باعث 165 گھروں کو نقصان پہنچا، جب کہ سب سے زیادہ مالی نقصان خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ہوا ہے۔

News Code 1882613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha