مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور بہیمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج 14 بار بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے شہر الزبدہ پر 6 بار بمباری کی، الدریہمی شہر پر 3 بار بمباری کی جبکہ زبید شہر پر بھی 3 بار بمباری کی۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ شہر کے التحریر محلے پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ