21 جولائی، 2018، 6:54 PM

پیرو کے چیف جسٹس ججز پر رشوت لینے کا الزام سامنے آنے پر مستعفی

پیرو کے چیف جسٹس ججز پر رشوت لینے کا الزام سامنے آنے پر مستعفی

پیرو میں ججز پر رشوت لینے کا الزام سامنے آنے پر پیرو کے سپریم کورٹ کے سربراہ نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرو میں ججز پر رشوت لینے کا الزام سامنے آنے پر پیرو کے سپریم کورٹ کے سربراہ نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ جنوبی امریکہ کے ملک پرو میں عدلیہ کا سکینڈل سامنے آیا ہے جس میں ایسی آڈیو ٹیپس منظر عام پر لائیں گئی ہیں جن سے کچھ ججوں کی طرف سے رشوت لے کر فیصلے دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈیو ٹیپس میں ان ججوں کو مالی پیش کشوں کے بدلے میں فیصلے دینے کا ارادہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ پیرو کی جوڈیشل برانچ نے یہ سکینڈل سامنے آنے کے بعد ملکی عدلیہ میں تین ماہ کی ایمرجینسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جوڈیشل برانچ کے صدر نے کہا ہے کہ یہ انکشاف سسٹم کی مکمل ناکامی ظاہر کرتا ہے، ایک ٹیپ میں ایک جج نے اپنے مطلب کی سزا کے بدلے میں پیسوں کا وعدہ کیا، جب کہ ایک اور ٹیپ میں ایک جج کو ایسی کال سنتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس میں ان سے کہا جا رہا ہے کہ وہ گیارہ سالہ لڑکی کے ریپ میں ملوث شخص کی سزا کم کر دیں۔

News ID 1882423

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha