21 جولائی، 2018، 5:37 PM

عراق میں مہنگائی کےخلاف احتجاجی مظاہرے ، 9شہری ہلاک

عراق میں مہنگائی کےخلاف احتجاجی مظاہرے ، 9شہری ہلاک

عراق میں بیروز گاری اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران مختلف شہروں میں مرنیوالے افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں بیروز گاری اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران مختلف شہروں میں مرنیوالے افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ بصرہ میں ہزاروں افراد بیروز گاری اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ احتجاج کے دوران پولیس اور شہریوں میں چھڑپو ں کے مختلف واقعات میں 9افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیوانیہ میں گارڈز نے ایک شہری کوگولی مار کر ہلا ک کردیا ۔ شہریوں کی جانب سے عراق کے کئی شہروں میں مظاہرے جاری ہیں جن میں شہریوں نے سرکاری عمارت کو نذر آتش کرنا شروع کر دیا ہے۔

News ID 1882422

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha