ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانوی وزير اعظم کو پھٹکار

امریکی صدر ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں اس نے برطانوی حکومت اور برطانوی وزير اعظم تھریسامے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں اس نے برطانوی حکومت اور برطانوی وزير اعظم تھریسامے  پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لندن کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایک انٹرویو کے دوران برطانوی حکومت پر برس پڑے، انہوں نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ کے معاملے پر  تھریسامے کو سمجھایا بھی تھا مگر انہوں نے اس کا الٹ کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بریگزٹ سے برطانیہ کو بڑا نقصان ہوگا، بریگزٹ کا مطلب امریکہ سے تجارتی تعلقات کے مستقبل کا قتل ہے، انہوں نے کہا کہ اگر بریگزٹ پلان پر عمل ہوا تو پھر ہم یورپ سے ڈیل کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ بورس جانسن کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا ہے کہ وہ برطانیہ کے بہترین نمائندہ ہیں، بورس جانسن اچھے برطانوی وزیراعظم ثابت ہوسکتے ہیں اور امید ہے کہ وہ ایک دن ضرور حکومت میں واپس آئیں گے۔

News Code 1882183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =