7 مارچ، 2025، 7:26 PM

ٹرمپ کا خط بھیجنے کا دعوی ایران نے مسترد کردیا

ٹرمپ کا خط بھیجنے کا دعوی ایران نے مسترد کردیا

ایرانی حکام نے صدر ٹرمپ کی جانب سے رہبر معظم کو خط لکھنے کا دعوی مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو گذشتہ روز خط لکھنے کا دعوی کیا تھا تاہم اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

ایرانی نمائندہ دفتر نے کہا ہے کہ تاحال صدر ٹرمپ کی طرف سے کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس آمد کے بعد کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں۔

News ID 1930931

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha