مہر خبررساں ایجنسی نے المانیٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانسیسی صدر میکرون کی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی درخواست کو رد کردیا ہے۔ المانیٹر کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایرانی صدر کو جی 7 اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ۔ جی 7 اجلاس فرانس کے ساحلی شہر بیریٹز میں 24 اگست کو منعقد ہوگا، اس اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے ۔ فرانس کے صدر نے ایرانی صدر کو اس اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی دعوت دی جسے ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹھکرا دیا ہے۔ میکرون نے کہا کہ اس ملاقات میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کے علاوہ دیگر بہت سے مسائل حل ہوجائيں گے لیکن ایرانی صدر نے اس اجلاس میں شرکت کی دعوت کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس میں ایران کا کوئي نمائندہ بھی شرکت نہیں کرےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانسیسی صدر میکرون کی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی درخواست کو رد کردیا ہے۔
News ID 1892757
آپ کا تبصرہ