13 جولائی، 2018، 12:00 AM

آیت اللہ دوزدوزانی کا 90 برس کی عمر میں انتقال

آیت اللہ دوزدوزانی کا 90 برس کی عمر میں انتقال

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت اللہ محسن دوزدوزانی کا 90 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت اللہ محسن دوزدوزانی کا 90 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم آیت اللہ دوزدوزانی تبریز میں اہل علم خاندان میں پیدا ہوئے انھوں نے اپنی علمی زندگی کا آغاز تبریز سے کیا اور اپنے علمی سفر کو جاری رکھنے کے لئے انھوں نے حوزہ علمیہ قم کا رخ کیا ۔ مرحوم آیت اللہ دوزدوزانی  نے دیگر اساتید کے علاوہ  حضرت امام خمینی (رہ) کے محضر سے بھی کسب فیض کیا۔ آیت اللہ دوزدوزانی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد بہت سے اہم کام انجام دیئے جن میں ان کا ترکی ، شام اور سعودی عرب کا دورہ بھی شامل ہے۔۔مرحوم آیت اللہ دوزدوزانی نے قم میں تدریس کے فرائض انجام دیئے اور علمی راستے میں اپنی جان جان آفریں کے حوالے کردی۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے

News ID 1882172

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha