برطانوی وزیراعظم سے اختلاف کی وجہ سے بریگزٹ کے وزیر مستعفی

بریگزٹ کے سیکرٹری ڈیوڈ ڈیوس نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے بعد بریگزٹ کے وزیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہی

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بریگزٹ کے سیکرٹری ڈیوڈ ڈیوس نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے بعد بریگزٹ کے وزیر اپنے عہدے سے مستعفی  ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے بریگزٹ اور ممبر پارلیمنٹ ڈیوڈ ڈیوس نے یورپی یونین سے اخراج کے معاملے میں  وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے باعث مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد بریگزیٹ ڈیپارٹمنٹ کے دو جونیئر وزراء اسٹیو بیکر اور سویلا بریورمین نے بھی استعفی پیش کردیا ہے۔ واضح رہے کہ 1997 سے مسلسل رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے ڈیوڈ ڈیوس کو 2016 میں بریگزٹ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا جس کا عہدہ وزیر کے برابر ہوتا ہے۔

News Code 1882079

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =