مہر خبرساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوراگوئے کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ روس کے شہر نزنی نوگوروڈ میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل کے 40 ویں منٹ میں فرانس کو فری کک ملی، گرزمین کی کک پر رافائل ورانے نے ہیڈر کے ذریعے بال کو جال میں پھینکتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی۔
61 ویں منٹ میں گرزمین کی لانگ رینج سے لگائی گئی کک کو یوراگوین گول کیپر سمجھنے میں ناکام رہے اور ان کی اس بڑی غلطی کے نتیجہ میں بال ان کے گلوز کے ساتھ ٹکراتا ہوا نیٹ میں چلا گیا اور فرانس کی برتری 0-2 ہو گئی۔
آپ کا تبصرہ