3 جولائی، 2018، 1:49 PM

افغانستان میں 35 وہابی دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں 35 وہابی دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں اورآپریشن کے دوران طالبان دہشت گردوں کے 2 اہم کمانڈروں سمیت 35 وہابی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں اورآپریشن کے دوران طالبان دہشت گردوں کے  2 اہم کمانڈروں سمیت 35  وہابی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ قندوز کے ضلع چاردرہ میں  طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا ،جھڑپ کے نتیجہ میں 2 اہم طالبان کمانڈروں شیر عالم اور اجمل سمیت 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

افغانستان کی فضائی اور زمینی فوج نے ننگر ہار میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 27 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

News ID 1881913

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha