مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دہلی پولیس کا کہناہےکہ میجرنکہل رائے ہندا کو اتوار کے روز گرفتار کیاگیا، نکہل نے ساتھی میجر کی اہلیہ شائلزا ویویدی کو چھری سے گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا۔ نکہل کو پیر کے دن دہلی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے 4روزہ پولیس تحویل میں دےدیا گیا۔ پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہےکہ نکہل نے شائلزا کو 6 ماہ کے دو ران 3ہزار 300فون کالز کی تھیں اور وہ شائلزا سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ پولیس کا کہناہےکہ اس نے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔
دہلی پولیس کا کہنا ہےکہ میجرنکہل رائے ہندا کو اتوار کے روز گرفتار کیاگیا، نکہل نے ساتھی میجر کی اہلیہ شائلزا ویویدی کو چھری سے گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا۔
News ID 1881736
آپ کا تبصرہ