سعودی عرب کے حامی ذرائع ابلاغ کی شکست

یمن میں اطلاع رسانی کے نائب وزير نے سعودی عرب کے اتحادی ممالک کے وزراء نشریات کے اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے بارے میں غلط خبریں نشر کرنے والے سعودی عرب کے حامی ذرائع ابلاغ کو بھی شکست ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں اطلاع رسانی کے نائب وزير ہاشم احمد شرف الدین نے سعودی عرب کے اتحادی ممالک کے وزراء نشریات کے اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن  کے بارے میں غلط خبریں نشر کرنے پر سعودی عرب کے حامی ذرائع ابلاغ کو بھی شکست ہوگئی ہے۔ یمن نشریات کے نائب وزیر نے کہا کہ سعودی عرب اتحاد کے وزراء نشریات نے جدہ میں اپنےاجلاس میں یمنی  عوام کے ساتھ ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا جبکہ ان کے جنگی طیارے ہر روز ہزاروں یمنی شہریوں پر بم گراتے ہیں۔

ہاشم شرف الدین نے کہا کہ جدہ میں سعودی اتحادی ممالک کے وزراء نشریات کے اجلاس ميں مزید جھوٹی خبریں نشر کرنے اورفوجی جنگ کے ساتھ  نفسیاتی جنگ کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب سے وابستہ ذرائع ابلاغ کو بھی یمن جنگ میں شکست کا سامنا ہے جبکہ یمن کے حامی ذرائع ابلاغ فتح و ظفر کی جانب گامزن ہیں۔

News Code 1881664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =