مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر سعودی عرب اور یمن کی فوجوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس میں سعودی عرب کا ایک فوجی ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔
ادھریمنی ذرائع کے مطابق یمن کے شہر عدن میں اتحادی فوج کے داخل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔
آپ کا تبصرہ