24 جون، 2018، 1:10 PM

پاکستان میں سکھوں نے ہندوستانی ہائی کمشنر کو گردوارہ میں داخل ہونے سے روک دیا

پاکستان میں سکھوں نے ہندوستانی ہائی کمشنر کو گردوارہ میں داخل ہونے سے روک دیا

ہندوستان سے پاکستان آئے سکھ یاتروں نے ہندوستانی ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کو گردوارہ پنجہ صاحب میں داخل ہونے سے روک دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان سے پاکستان آئے سکھ یاتروں نے ہندوستانی ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کو گردوارہ پنجہ صاحب میں داخل ہونے  سے روک دیا۔  پاکستان کے علاقہ حسن ابدال میں جاری مذہبی تقریب میں  ہندوستانی سکھ یاتروں نے بھارت میں سکھ ازم کے بانی بابا گرونانک دیوجی کی حالات زندگی پر مبنی متنازع فلم کے ریلیز ہونے اور بھارتی سپریم کورٹ کا خالصتان تحریک کے خلاف فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اور ان کی اہلیہ کو احتجاجاً گردوارہ پنجہ صاحب میں قدم رکھنے سے منع کردیا۔

اس حوالے سے پاکستان سکھ گردوارہ مینجنگ کمیٹی (پی ایس جی پی سی) اور تروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) کے ذمہ دار نے تصدیق کی کہ بھارتی ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ بھارت سے آئے سکھ یاتروں سے ملاقات چاہتے تھے لیکن گردوارہ پر ان کی آمد پر سکھ یاتروں نے احتجاج شروع کردیا۔

حکام کے مطابق بھارتی سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ بھارت میں ان کے مذہبی پیشوا کی زندگی کے بارے میں متنازع فلم پر سپریم کورٹ کا فیصلہ دنیا بھرکے سکھ برادری کی توہین ہے۔

News ID 1881657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha