مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات اس قدر شدید ہوچکے ہیں کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں شدید اختلاف پیدا ہوگئے ہیں اور شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا عندیہ بھی دیدیا ہے۔ جس کے باعث عمران خان شدید ذہنی تناﺅ کا شکار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت ٹکٹوں کے معاملے پر تقسیم کا شکار ہے، بنی گالہ میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی لفظی جنگ کے بعد ایک سینئر رہنما اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے اورٹکٹ بھی واپس کر گئے۔ جاتے جاتے انہوں نے یہ عندیہ بھی دے دیا کہ وہ پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔ٹکٹوں کی تقسیم پر پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث اس وقت چیئرمین عمران خان شدید ذہنی دباؤمیں ہیں اور موجودہ صورتحال میں کوئی بھی فیصلے کرنے میں تذبذب کا شکار ہیں۔ پارٹی کے اندرونی جھگڑوں کے باعث عمران خان نے پارلیمانی بورڈ تحلیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات اس قدر شدید ہوچکے ہیں کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں شدید اختلاف پیدا ہوگئے ہیں اور شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا عندیہ بھی دیدیا ہے۔
News ID 1881649
آپ کا تبصرہ