مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب میں عالمی سطح پر امریکہ کی عہد شکنیوں اور خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شمالی کوریا کو سفارش کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کی عہد شکنیوں کے بارے میں ہوشیار رہے۔ بہرام قاسمی نے امریکہ اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کے بارے میں ایران کا مؤقف واضح ہے ہم جزیرہ نما کوریا میں پائدار امن و صلح کے خواہاں ہیں اور ہم امن پر مبنی ہر قدم کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن امریکہ اس سلسلے میں قابل اعتماد نہیں ہے کیونکہ ماضی کے اقدامات سے ثابت ہوچکا ہے کہ امریکہ نےعالمی سطح پر ہونے والے معاہدوں کو توڑدیا ہے اور امریکہ عالمی معاہدوں کے سلسلے میں قابل اعتماد ملک نہیں ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور روس کے درمیان شام کے بارے میں مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان شام میں قیام امن کے سلسلے میں مذاکرات اور تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان مختلف امور پر مذاکرات اور تعاون کا سلسلہ جاری ہے اور جاری رہےگا۔
آپ کا تبصرہ