8 جون، 2018، 4:55 PM

حضرت امام خمینی (رہ) نے اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبوں کو لگام چڑھا دی

حضرت امام خمینی (رہ) نے اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبوں کو لگام چڑھا دی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرنے کے حضرت امام خمینی(رہ) کےتاریخی اقدام کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے خطے میں اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبوں کو روک دیا اور نیل سے فرات تک کے اسرائیلی خوابوں کو ناکام بنادیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرنے کے حضرت امام خمینی کےتاریخی اقدام کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے خطے میں اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبوں کو روک دیا اور نیل سے فرات  تک کے اسرائیلی خوابوں کو ناکام بنادیا۔

آیت اللہ خاتمی نے یوم قدس کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی بھر پور اور تاریخی شرکت کو سیاسی عبادت قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کی طرف سے فلسطینی مظلومین کی حمایت  در حقیقت قرآنی تعلیمات کے لحاظ سے عبادت اور عمل صالح ہے ظالموں کے خلاف نعرے بازی بھی عبادت اور عمل صالح ہے ۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ قرآن مجید نبی کریم (ص) کے ساتھ بیعت کو اللہ تعالی کی بیعت قرار دیتا ہے اور نبی کریم (ص)  کی بیعت کسی خاص دور سے متعلق نہیں ۔ نبی کریم (ص) کے ساتھ بیعت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ ہم نے پیغمبر اسلام (ص) کے اصولوں کے ساتھ بیعت کی ہے ہم نے یوم قدس کی ریلیوں میں شرکت کرکے درحقیقت نبی کریم (ص) کے ساتھ تجدید عہد کیا ہے۔ ہم نے ظالموں کے ظلم کے خلاف آواز بلند کرکے نبی کریم (ص) کے ساتھ عہد کیا ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ ہم نے فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکال کر اللہ تعالی اور اس کے رسول (ص) کو راضی کیا ہے ہم نے فلسطینیوں پر گذشتہ 70 سال سے ظلم و بربریت جاری رکھنے والوں کے خلاف نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا ہے ظالموں سے نفرت اور بیزاری عبادت اور عمل صالح ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ ہم اسرائيل کو اپنا اور عالم اسلام کا دشمن سمجھتے ہیں ہم اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد کے نعروں پر فخر کرتے ہیں۔  ایران دنیا کے مظلوموں کے ساتھ اور ظالموں کے خلاف ہے اور یہ انقلاب اسلامی کا طرہ امتیاز ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے ایرانی قوم باہمی اتحاد کے ساتھ ، ولایت فقیہ کے سائے میں پیشرفت کی جانب گامزن ہے لہذا ولایت فقیہ ایرانی قوم کا پہلا نقطہ اتحاد ہے۔ ایران قوم کا دوسرا نقطہ اتحاد اسرائیل کے ساتھ دشمنی ہے لہذا ہر ایرانی اسرائیل کو اپنا دشمن سمجھتا ہے چاہے وہ کسی بھی قوم اور قبیلہ سے تعلق رکھتا ہے ۔

آیت اللہ خاتمی نے ایران کے میزائل نظام کو ایرانی قوم کے باہمی اتحاد کا تیسرا عنصر قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم میزائل پروگرام کی پیشرفت کے سلسلے میں متحد ہے اور اس سلسلے میں وہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ساخت کے خواہاں ہیں۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ کسی دور میں دشمن ہمیں تین عدد سنٹریفیوجزبنانے کی اجازت نہیں دے رہا تھا لیکن آج ہم دشمن کی آنکھں میں آنکھیں ڈال کر ہزاروں سنٹریفیوجز بنانے کے لئے آمادہ ہیں۔

آیت اللہ خاتمی نے فلسطینیوں پر اسرائیل مظالم میں امریکہ اور اس کے اتحادی عرب حکمرانوں  کو برابر کا شریک قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کے ہولناک اور بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ فلسطینیوں کی کامیابی اور اسرائیل ، امریکہ اور ان کے اتحادیوں کی شکست یقینی ہے۔

News Code 1881275

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha