6 جون، 2018، 7:40 PM

گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہوگئی

گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہوگئی

گوئٹے مالا کے آتش فشاں فوئیگو کے پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 75 تک جا پہنچی ہے جب کہ 200 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گوئٹے مالا کے آتش فشاں فوئیگو کے پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 75 تک جا پہنچی ہے جب کہ 200 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے نے کئی دیہات تباہ کردیئے ہیں۔ ناگہانی آفتوں سے نمٹنے والے ادارے کی جانب سے زخمیوں اور ہلاک شدگان کی تلاش جاری ہے۔ گزشتہ روز آتش فشاں فوئیگو سے ایک بار پھر لاوا نکلنا شروع ہو گیا جس سے قریبی شہر ایسکوئنلا میں افراتفری پھیل گئی اور ریسکیو ادارے نے آتش فشاں کے قرب و جوار کی سات بستیوں کو خالی کرا لیا۔ متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے جب کہ کسی قسم کے ہنگامے سے بچنے کے لیے پولیس اہلکار بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ اتوار کی شب آتش فشاں فوئیگو کے پھٹنے سے آگ کی بارش نے گھروں میں سوئے ہوئے افراد کو جھلسا دیا تھا جب کہ لاوے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

News ID 1881240

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha