مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کے اخبار سبق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر طائف میں سعودی عرب سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے ٹریفک پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا اور اس کے اسلحہ کو بھی ساتھ لے گئے۔ سعودی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں بعض سعودی سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کے شہر طائف میں سعودی عرب سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
News ID 1881097
آپ کا تبصرہ