بلجیم میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

بلجیم کے شہر لیگئی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بلجیم کے شہر لیگئی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہیں تاہم حملہ آور بھی پولیس فائرنگ  سے ہلاک  گیا۔ بلجیم کے پراسیکیوٹر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیگئی شہر کے ہائی اسکول کے نزدیک پیش آیا،جب ایک حملہ آور نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی اور پھر ایک خاتون کو یرغمال بنا کر نزدیکی اسکول میں چھپ گیا ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو مار دیا جبکہ حملہ آور کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی ہلاک ہوا۔

News Code 1881058

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =