مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے ہندوستان کے چار اداروں سے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں ہندوستان سے در آمد ہونے والے گوشت میں مضر صحت جراثیم پائے گئے ۔ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 بھارتی اداروں پر گوشت درآمد کرنے پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق نئے حکم نامے تک جاری رہے گا۔
سعودی عرب نے ہندوستان کے چار اداروں سے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
News ID 1881054
آپ کا تبصرہ