28 مئی، 2018، 1:10 AM

یوگینڈا میں ایک ٹریفک حادثے میں 16 بچوں سمیت 48 افراد ہلاک

یوگینڈا میں ایک ٹریفک حادثے میں 16 بچوں سمیت 48 افراد ہلاک

افریقی ملک یوگینڈا میں ایک ٹریفک حادثے میں 16 بچوں سمیت 48 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک یوگینڈا میں ایک ٹریفک حادثے میں 16 بچوں سمیت 48 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملک یوگینڈا میں مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 48 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیں۔ ٹریکٹر میں سوار افراد زخمی ہیں۔ مسافر بس ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد ایک اور ٹرک سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے ٹرک الٹ گیا اور ٹرک میں سوار 8 افراد بھی شدید زخمی ہوگئے۔ امدادی ادارے نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ یہ حادثہ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے شمال میں 220 کلومیٹر کی دوری پر کیریان ڈونگو کے مقام پر پیش آیا۔

News ID 1881015

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha