مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے اعلی حکام سے ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کے موجودہ صدرٹرمپ کی سرنوشت بھی امریکہ کے سابق صدور بش اور ریگن جیسی ہوگي اور ٹرمپ بھی تاریخ کے صفحات میں گم ہوجائے گا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے آغاز سے لیکر اب تک انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ کی عداوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انقلاب اسلامی کے خلاف اقتصادی، سیاسی، فوجی اور تبلیغاتی میدانوں میں امریکہ نے بھر پور دشمنی اور عداوت کا مظاہرہ کیا اور امریکہ کی عداوتوں کا مقصد بھی انقلاب اسلامی کو ختم کرنا اور اس پر ضرب وارد کرنا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ کی تمام گھناؤنی سازشیں ناکام ہوگئیں اور اسلامی جمہوریہ ایران 40 سال بعد علم و سائس و ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے بعد بھی شکست کا سامنا کرنا پڑےگا اور ہمیں دشمن کی شکست پر مکمل یقین ہے اور جو شخص بھی اسلامی معارف سے آشنا ہو وہ یہ بات اچھی طرح جانتا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ کے موجودہ صدر کی سرنوشت بھی امریکہ کے سابق صدور جیسی ہوگی اور یہ بھی تاریخ کے صفحات میں گم ہوجائےگا۔
آپ کا تبصرہ