23 مئی، 2018، 1:59 AM

اقوام متحدہ کی آنکھوں کے سامنے عام شہریوں کا قتل عام

اقوام متحدہ کی آنکھوں کے سامنے عام شہریوں کا قتل عام

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے نے فلسطین اور یمن میں اسرائیل اور سعودی عرب کے بہیمانہ حملوں میں عام شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب ،اقوام متحدہ کی آنکھوں کے سامنے عام شہریوں کا قتل عام کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے  نے فلسطین اور یمن میں اسرائیل اور سعودی عرب کے بہیمانہ حملوں میں عام شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب ،اقوام متحدہ کی آنکھوں کے سامنے عام شہریوں کا قتل عام کررہے ہیں۔

خوشرو نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان، فلسطین، یمن، مرکزی افریقہ ، صومالیہ اور کانگو میں  سال 2017 میں 26 ہزار افراد مارے گئے ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں عام شہریوں کا قتل عام قابل افسوس ہے۔

خوشرو نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں اور سعودی عرب  یمن میں اقوام متحدہ کی آنکھوں کے سامنے عام شہریوں کے قتل عام میں مصروف اور جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں اور انھیں کوئی کچھ کہنے والا نہیں ۔

News ID 1880904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha