21 مئی، 2018، 2:42 AM

نواز شریف کو قانون کے مطابق باعزت سزا ہونی چاہیے/ نواز شریف ڈرپوک سیاستداں

نواز شریف کو قانون کے مطابق باعزت سزا ہونی چاہیے/ نواز شریف ڈرپوک سیاستداں

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی نے کہاہے کہ نواز شریف کو قانون کے مطابق باعزت سزا ہونی چاہیے،نوازشریف کو اعتراف کرنا چاہئے کہ اْن سے غلطیاں سرزد ہو ئی ہیں، نوازشریف سیاسی طور پر ڈرپوک سیاستدان ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی نے کہاہے کہ نواز شریف کو قانون کے مطابق باعزت سزا ہونی چاہیے،نوازشریف کو اعتراف کرنا چاہئے کہ اْن سے غلطیاں سرزد ہو ئی ہیں، نوازشریف سیاسی طور پر ڈرپوک سیاستدان ہیں۔ میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ  نواز شریف سوچ رہے ہیں کہ صدر ہمارا ہے اس لئے ان کو استثنیٰ مل جائے گا لیکن اگر احتساب کا عمل ہوتا تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے ،نوازشریف کو اعتراف کرنا چاہئے کہ اْن سے غلطیاں سرزد ہو ئی ہیں، نوا زشریف سیاسی طور پر ڈرپوک سیاستدان ہیں، بلوچستان کے مسائل سے کسی کو کوئی دل چسپی نہیں ہے،پہلی دفعہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ آیا پھر بھی شاہد خاقان عباسی ان پر طنز کرتے رہے،پہلے انکو بلوچستان یاد نہیں آتا تھا، جب گوادر بنا، سی پیک کی وجہ سے بلوچستان کی اہمیت بڑھی تو آج یہ بلوچستان کی باتیں کرتے ہیں۔

میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ نواز شریف کو قانون کے مطابق سزا ہونی چاہئے،نواز اور شہباز شریف کے بیانیے میں فرق ڈھونگ ہے،ان کا کوئی بیانیہ نہیں ہے، ان کو بیانیہ لکھنا بھی نہیں آتا، سیاسی بیانیہ اس طرح کا نہیں ہوتا، ڈان لیکس میں کسی کو کیا سزا ملی؟ ان کا سارا زور ہے کہ فوج پر دباؤ ڈالو ،اب اگر وہ حکومت میں نہیں ہیں تو اس میں پاکستان کا کیا قصور ؟ نواز شریف سیاسی طور پر ڈ رپوک سیاستدان ہیں، پاکستان کی عدلیہ اور اداروں کو خبردار رہنا چاہئے کہ یہ کچھ بھی کر سکتے ہیں،نواز شریف اگر مشرف کے ساتھ این آر او کر سکتے ہیں تو اب تو  ان کا اپنا صدر ہے، نواز شریف سوچ رہے ہوں گے کہ صدر اپنا ہے استثنیٰ مل جائے گا،اگر نواز شریف مجرم ہیں تو ان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور سزا عزت کے ساتھ دینی چاہئے۔

News Code 1880856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha