مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں وہابی دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں 8 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق ننگر ہار صوبے کے دارالحکومت جلال آباد کے ایک اسٹیڈیم میں ’رمضان ٹورنامنٹ کپ‘ جاری تھا جس میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان مقابلہ جاری تھا کہ اچانک یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آواز سنائی دی اور ہر طرف دھواں چھا گیا تھا۔ اس واقعے میں 8 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
افغانستان کے شہر جلال آباد میں وہابی دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں 8 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1880820
آپ کا تبصرہ