11 مئی، 2018، 2:45 PM

پاکستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 1 سکیورٹی اہلکار ہلاک 10 زخمی

پاکستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 1 سکیورٹی اہلکار ہلاک 10 زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع بنوں میں و ہابی ہشتگردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع  بنوں میں و ہابی ہشتگردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بنوں کے جنرل بس سٹینڈ پر پولیس موبائل کھڑی تھی کہ وہابی دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے اسے نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے اڑادیا گیا ۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کے نتیجے میں پولیس موبائل سمیت تین گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ قریبی دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

News ID 1880640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha