12 مئی، 2012، 10:51 AM

پاکستان

پشاورميں پوليس اسٹيشن کے قريب دھماکے میں پولیس اہلکار ہلاک

پشاورميں پوليس اسٹيشن کے قريب دھماکے میں پولیس اہلکار ہلاک

مہر نیوز-12 مئی 2012ء: پاکستان کے شہرپشاور ميں جي ٹي روڈ پر واقع گل بہار پوليس اسٹيشن کے قريب دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطا بق ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوال ے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرپشاور ميں جي ٹي روڈ پر واقع گل بہار پوليس اسٹيشن کے قريب دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے  مطا بق ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگيا ہے۔بم حملے میں پوليس موبائل کو نشانہ بنايا گيا. دھماکے سے پوليس موبائل ، دو گاڑيوں اور دو رکشوں کو نقصان پہنچا. ابتدائي اطلاعاعت کے مطابق دھماکے کے نتيجے ميں کم از کم ايک پوليس اہلکار ہلاک اور 4پوليس اہلکاروں سميت 17افراد زخمي ہو ئے ہيں. زخميوں کو ليڈي ريڈنگ اسپتال منتقل کر ديا گيا ہے .

News ID 1599908

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha