جنوبی افریقہ میں مسجد میں نمازیوں پر چاقو کے حملے ميں 3 نمازی جاں بحق

جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن کی امام حسین مسجد میں نمازیوں پر دہشت گردوں نے چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن کی امام حسین مسجد میں نمازیوں پر دہشت گردوں نے چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق 3 دہشت گردوں نے نمازیوں پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر پیٹرول بموں سے مسجد کو نذر آتش بھی کر دیا۔حملہ آوروں نے تیز دھار آلے کی مدد سے مسجد میں موجود لوگوں کے گلے کاٹے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے جو بظاہر مصری باشندے معلوم ہوتے تھے۔

News Code 1880638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =