11 مئی، 2018، 1:16 PM

امریکہ نے پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندی عائد کردی

امریکہ نے پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندی عائد کردی

امریکہ نے پاکستانی سفارت کاروں پرسفری پابندی عائد کرتے ہوئےپابندی کااطلاق سفارتخانےکےاہلکاروں اورانکےاہلخانہ تک بڑھادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستانی سفارت کاروں پرسفری پابندی عائد کرتے ہوئےپابندی کااطلاق سفارتخانےکےاہلکاروں اورانکےاہلخانہ تک بڑھادیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے یکم مئی سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا جس میں 10 روز کی توسیع کی گئی جس کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ امریکہ کی جانب سے پاکستانی سفارت کاروں پر لگائی جانے والی سفری پابندی کے مطابق پاکستانی سفارت کار بغیر اجازت نامے چالیس کلومیٹر سےدورنہیں جاسکیں گے اورسفر سے پانچ روز پہلے اجازت لینا ہوگی ۔ واضح رہے کہ پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے پابندی کی تصدیق کردی ہے۔اعزاز چودھری کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کےجواب میں پاکستان بھی ایسا قدم اٹھاسکتاہے۔

News ID 1880631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha