3 مئی، 2018، 12:08 PM

امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کی صورت میں ایران مناسب جواب دےگا

امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج  ہونے کی صورت میں ایران مناسب جواب دےگا

لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگیا تو ایران بھی اس کے جواب میں مناسب اقدام عمل میں لائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حمید بعیدی نژاد نے کہا ہے کہ اگر امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگیا تو ایران بھی اس کے جواب میں مناسب اقدام عمل میں لائے گا۔ بعیدی نژاد نے سی این چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہم مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں تمام حالات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں ۔ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے اگر کوئی فریق اس معاہدے سے خارج ہوگیا تو معاہدہ ختم ہوجائے گا۔ اور اس صورت میں ایران بھی لازمی اقدامات عمل میں لائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے عالمی برادری کے اعتماد کو بحال کرنے کے لئے ہر مرحلے پر صداقت اور سچائی سے کام لیا۔ اگر امریکہ نے عہد شکنی  کی تو تو ایران بھی معاہدے سے خارج ہوجائے گا ۔ بعیدی نژاد نے کہا کہ  ایران ایک ذمہ دار ملک ہے جس نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں اپنی ذمہ د اری کا بھر پور ثبوت فراہم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی اپنی متعدد رپورٹوں میں اس بات کی تائید کرچکی ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن ہے۔

News ID 1880450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha