مہر خبررساں ایجنسی نےغیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں سفاری پارک میں غصیلے شیر نے سیاحوں کی گاڑی پر حملہ کر دیا لیکن سیاح اس حملے میں محفوظ رہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سفاری پارک میں شیر نے سیاحوں کی گاڑی پر حملہ کرکے گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی اور اس کے بعد گاڑی کا پیچھا بھی کیا۔ اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں ڈرائیور نے ہمت دکھائی اور گاڑی چلاتارہا جسکے باعث شیر تھک ہار کر رک گیااور سیاح بالکل محفوظ رہے تاہم اس حملے سے بیحد خوفزدہ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ میں سفاری پارک میں غصیلے شیر نے سیاحوں کی گاڑی پر حملہ کر دیا لیکن سیاح اس حملے میں محفوظ رہے۔
News ID 1880442
آپ کا تبصرہ